روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام

خلائی سفر کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

واشنگتن: خلائی سفر پر جانے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب کوئی بھی خلائی سفر کر سکتا ہے تاہم اس کے لیے ایڈوانس بکنگ کروانا ہو گی۔ رچرڈ برینسن کی خلائی سیاحت کی کمپنی ورجن گلیکٹک نے دوبارہ خلائی سفر کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔

ورجن گلیکٹک فی سیٹ 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کے حساب سے فروخت کر رہا ہے۔ جس میں اسپیس میں جانے کے خواہشمند افراد کو اپنی نشست کنفرم کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ایڈوانس جمع کرانے ہوں گے اور یہ فروخت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہو گی۔

کمپنی کا اس سال کے اختتام پر امریکی ریاست نیو میکسیکو پر قائم اسپیس پورٹ سے پہلی بار ادائیگی کرنے والے افراد کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔ کمپنی کے بانی سر رچرڈ برینسن گزشتہ برس خلائی جہاز کی ہوریزونٹل ٹیک آف کی تجرباتی فلائیٹ پر خلا میں گئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے اس سال کی پہلے سہ ماہی میں کمرشل آپریشنز شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اکتوبر میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ خلائی جہاز بہتری کے مراحل میں داخل ہو رہا ہے تاکہ جہاز کے حفاظتی معاملات کو بہتر کیا جا سکے۔ جس کے بعد اطالوی ایئر فورس کے ساتھ طے تجرباتی فلائٹ کو آگے بڑھانا پڑا اور ایسا کرنے میں کمرشل خلائی پروازیں شروع کرنے میں مزید تاخیر ہوئی۔

کمپنی کے سی ای او مائیکل کولگلیزیئر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس سال کے آخر میں کمرشل سروس کی شروعات پر ایک ہزار گاہکوں کو خلا میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com