کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے شکست دی تھی جب کہ کراچی کنگز ملتان سلطانز سے اپنا پہلا میچ ہار گیا تھا۔
ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، عمیدآصف کی جگہ عماد وسیم آج کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا ہدف دیں۔
Load/Hide Comments