روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہم اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں.سید یاورعباس بخاری

بہاول پور(واصب ابراہیم غوری سے )صوبائی وزیر سوشل ویلفیئراینڈبیت المال پنجاب سید یاورعباس بخاری نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہم اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں اور حکومت کے ساتھ ساتھ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اور الخدمت فاؤنڈیشن جیسے دیگر فلاحی ادارے بھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہیں۔ وہ آج یہاں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سید یاورعباس بخاری نے کہا کہ ہمیں ایک باوقار قوم کے ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے انفرادی اور اجتماعی طور پر عوامی خدمت کرنی ہے اورارض پاک کو ترقی کی معراج پرلے کر جانا ہے اور یہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وژن ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود اور ان کی ہر طرح سے معاونت ہم سب کی ذمہ داری اور فرض ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ حکومت پنجاب سپیشل افرادکو ملک کا مفید اور کارآمد شہری بنانے کے لیے پر عزم ہے اور سوشل ویلفیئر کے ادارہ نشیمن جیسے دیگر فلاحی ادارے بنا کر انقلابی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور کے سرپرست سید ذیشان اختر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈاور الخدمت فاؤنڈیشن جیسے ادارے انسانیت کی خد مت کے لئے قابل رشک اور قابل ستائش عملی اقدامات پر عمل پیرا ہیں جس کے لئے ان اداروں کی ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ہیلپنگ ہینڈ جنوبی پنجاب کے منیجر یوتھ افیئر اینڈ ایجوکیشن راحیل بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپنگ ہینڈ ملک بھر کے 48 اضلاع میں اس وقت 9 ہزار بچوں کی مکمل کفالت کر رہا ہے اورگذشتہ سال 4 ارب روپے فلاحی کاموں پر خرچ کیے گئے ہیں جنہیں اس سال بڑھا کر 5 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کے حوالہ سے ہیلپنگ ہینڈ کے فلاحی کاموں میں حکومتی سرپرستی بھی شامل ہے۔ تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے تعلیمی میدان میں پوزیشن ہولڈر ز طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ،نقد انعامات اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئربہاول پور سحر صدیقہ،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر محمد عذیر،جودت کامران،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر نوید احمد قائم خانی بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com