روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

سوشل ویلفیئراوربیت المال ادارے کےافسران وسٹاف لوگوں کی فلاح وبہبود کےکاموں میں بھرپورتوجہ دیں۔ سید یاورعباس بخاری

بہاول پور(عمران قذافی سے ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سید یاور عباس بخاری نے بہاول پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بہاول پور کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کی دیکھ بھال کے کاموں میں بھرپور توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ادارے کے افسران و سٹاف فعال انداز میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر میڈیکل آفیسرز ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجے اور ان کی دیکھ بھال کے کاموں میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کئے جائیں اور افسران موقع پر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں۔ صوبائی وزیر نے سوشل ویلفیئر ادارہ جات کے افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی سوشل ویلفیئر افسران جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر لوگوں کی خدمت کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ بہاول پور میں پناہ گاہ کی تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس منصوبے کا تخمینہ لاگت ساڑھے چار کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالاطفال زنانہ و مردانہ میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں جبکہ صنعت زار بہاول پور میں کانفرنس ہال اور کلاس رومز کی تعمیر کے کام کیے گئے ہیں جن کا تخمینہ لاگت70 لاکھ روپے ہے۔بعد ازاں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سید یاور عباس بخاری نے چیئرمین ضلع بیت المال کمیٹی سید صلاح الدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر کمیٹی اعجاز بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر موجود تھے۔ چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی نے ادارہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com