بھاولپورمیں دیواراحساس قائم کردی گئی
بہاول پور(واصب ابراہیم غوری سے )صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سید یاور عباس بخاری نے لائبریری چوک کے نزدیک صنعت زار کی دیوار پرقائم کردہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے دیوارِ احساس کا افتتاح کیا۔ دیوارِ احساس پر غریب اور ضرورت مند افراد کے پہننے کے لیے کپڑے، جوتے، بچوں کے لیے کھلونے اور کتب کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشاہد عمران مارتھ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال سحر صدیقہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر، چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی صلاح الدین جیلانی، سرفراز کلیمٹ اور سماجی کارکنان موجود تھے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سید یاور عباس بخاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیوارِ احساس کا قیام شاندار اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیکی کے اس کام میں حکومت کے ساتھ ساتھ صاحبِ ثروت افراد حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات دیوارِ احساس پر مستحق افراد کے لیے استعمال کے لیے اشیاء چھوڑ جائیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے نادارخواتین میں ملبوسات تقسیم کیے۔