وکلاء کےوفد کی ڈسٹرکٹ باربھاولپورکےنومنتخب صدراورجنرل سیکرٹری سےملاقات،کامیبابی پرمبارکباد دی
بہاول پور (آسیہ صادق سے ) بھاولپو ر وکلاء کے وفد کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے صدر ملک الطاف چنٹر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری فہد خان ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اور’الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل ناصر جوئیہ ایڈووکیٹ سنیئر ایڈووکیٹ قیوم اعوان ، محمد نویدایڈووکیٹ، محمد نسیم بلوچ ایڈووکیٹ بھی موجو د تھےانہوں نے ، توقع ظاہر کی کہ بار کے نومنتخب عہدے داران وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے نہ صرف عملی اقدامات کریں گے بلکہ شہریوں کو انصاف دلانے اور بار اور بنچ کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، وکلا نے ہمیشہ آئین، قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے۔
Load/Hide Comments