روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق

خیبرپختونخوا: بارش اور برفباری سے3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

پشاور: (قاری عاشق حسین سے )صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والی تیز بارشوں اور برفباری سے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے جب کہ چار گھروں کو جزوی طور پر نقصان بھی پہنچا ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق یہ اعداد و شمار صوبہ خیبرپختونخوا کے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جاری کیے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

نجی چینل نے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ انتظامیہ بند سڑکوں کو بھی بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ صبح ایبٹ آباد سے مری کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کنڈلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی تھی۔

اس سلسلے میں ترجمان گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) احسن حمید نے بتایا تھا کہ گلیات میں سیاحوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ انہوں نے سیاحوں سے گزارش کی تھی کہ وہ مزید سفر نہ کریں۔

احسن حمید نے کہا تھا کہ گلیات میں موجود سیاح حفاطتی تدابیر اختیار کریں، سڑک کے کنارے غلط پارکنگ سے گریز کریں کیونکہ روڈ کلئیرنس میں پارکنگ بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید برفباری کے باعث روڈ کو فوری طور پر صاف کرنا ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب مری میں تیز برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

گزشتہ شب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار بھی جاں بحق ہوا تھا جب کہ مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا تھا۔ علاقہ پولیس نے بتایا تھا کہ فوری طور پررات کی وجہ سے سڑک کی بحالی فوری طور پر ممکن نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com