بہاولپوربارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات8 جنوری کوہونگے,محمدخالد ڈاونج
بہاول پور( واصب ابراہیم غوری سے ) بہاول پوربارایسوسی ایشن الیکشن2022-23 ‘انتخابا ت8 جنوری بروز ہفتہ کوہونگے ‘چیرمین الیکشن بورڈ بہاول پوربار ایسوسی ایشن ملک محمدخالد ڈاونج کے مطابق بہاول پوربارایسوسی ایشن کے الیکشن2022-23 ‘8 جنوری کوہونگے جن میں عہدہ صدارت کے لئے ملک الطاف نواز چنڑ ایڈوکیٹ ‘چوہدری محمد جمیل ایڈوکیٹ امیدوار ہیںجنرل سیکریٹری کے عہدہ کیلئے محمدفہدخان ایڈوکیٹ’ قاضی اے ڈی نذیرایڈوکیٹ’ امیدوار ہیں فنانس سیکریٹری کے عہدہ کے لئے محمدمختیارایڈوکیٹ ‘محمداظہرایڈوکیٹ امیدوار ہیں جبکہ باقی عہدہ کے لئے امیدوار ان پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں
Load/Hide Comments