سلسلہ جامعہ اویسیہ نے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار سید تابش الوری کی حمایت کا اعلان کردیا
یوتھ ویژن: جامعہ اویسیہ نے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار سید تابش الوری کی حمایت کا اعلان کردیا-
جامعہ اویسیہ نے حمایت کی اور کہا کہ وہ عشق رسول اور نظام مصطفی کے جذبوں سے سر شار ہیں
بہاولپور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 168 سے آزاد امیدوار سید تابش الوری نے اپنے رفقا سابق ریڈیو سٹیشن ڈائریکٹر ساجد درانی حفیظ قیصر اور نجم الثاقب کے ہمراہ سلسلہ جامعہ اویسیہ کے سربراہ مولانا مفتی ریاض احمد اویسی سے ملاقات کی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترصحت،معاشی خوشحالی اورمعیاری ابتدائی تعلیم کا پروگرام
مولانا ریاض احمد اویسی نے سید تابش الوری کی ادبی سیاسی اور قومی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ ملک گیر شہرت رکھنے والی ایک نیک نام قومی شخصیت ہیں انھوں نے جس طرح بیباک ہوکر اسلامی نظریات اور نبی آخر الزمان کی تعلیمات کا پرچم بلند رکھا اور بہاولپور کی تعمیر و ترقی کیلئے جو شاندار خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں اس موقع پر سید تابش الوری نے کہا کہ وہ ہمیشہ اسلامی نظریات کے لئے سینہ سر رہے ہیں-
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد
اور آئندہ بھی نظام مصفی اور نظریہ پاکستان کے لئے بھر پور جدو جہد جاری رکھیں گے انھوں نے مزید کہا کہ گونگی بہری قیادت کے نتیجے میں بہاولپور بہت پیچھے رہ گیا ہے اور عوام کی زندگی مہنگائی بیروزگاری اور مہنگی بجلی و گیس کے سبب اجیرن ہو کر رہ گئی ہے انشا اللّاہ مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کی جائیگی اوربہاولپور کی آواز ایک بار پھر قومی سطح پر گونجے گی