گوگل نے اسمارٹ فون پکسل 8 اور پکسل 8 پرو متعارف کرا دیئے
نیو یارک: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے 2 نئے اسمارٹ فونز پکسل 8 اور پکسل 8 پرو متعارف کرا دیئے۔
گوگل کی جانب سے ڈیوائسز میں 50 میگا پکسل مرکزی کیمرا، بلٹ ان تھرما میٹر اور نئے بیسٹ ٹیک ٹول سمیت کئی دلچسپ فیچرز پیش کیے گئے ہیں۔
انٹربینک میں ڈالر نیچے
دونوں فونز کا مرکزی کیمرا 50 میگا پکسل رکھا گیا ہے جبکہ پکسل 8 کے دوسرے کیمرے اور الٹرا وائڈ کیمرا میں آٹو فوکس کا فیچر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ پکسل 8 پرو میں تمام کیمروں کو بہتر کیا گیا ہے۔
نئے پکسل 8 کا ڈسپلے 6.2 انچ جبکہ پکسل 8 پرو کا ڈسپلے 6.7 انچ کا رکھا گیا ہے۔
Load/Hide Comments