انٹربینک میں ڈالر نیچے آگیا
یوتھ ویژن نیوز: انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مزید ایک روپے 9 پیسے سستا ہو گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر282 روپے53 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ایک ماہ کے دوران روپے کی قدر مزید مضبوط ہوئی ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
واضح رہے کہ ایک ماہ سے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ڈالر ڈھائی سو روپے سے نیچے آجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کپڑے، چائے کی پتی، ٹائر، گھریلو آلات اور کاسمیٹکس اشیا کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی برقرار رکھی جائے تو ملک کے کم از کم 20 فیصد معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔
Load/Hide Comments