اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا وقار بحال کرنے کے لئے ایڈمنسٹریٹو سائنسز ڈیپارٹمنٹ میدان عمل میں۔

بہاولپور(علی رضا غوری سے )اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے کانفرنس ہال میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پرطلباء کی تعلیمی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لئے استاتذہ اور طلباء والدین کے مابین جوائنٹ سیشن کا پروقار انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ امتحان دو مرحلوں میں لینے کا اعلان کر دیا
آئی بی ایم اے ایس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال کی قیادت میں ایڈمنسٹریٹو سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شاہدمحمود نے منعقدہ جوائنٹ سیشن کی صدارت کے فرائض ادا کئے۔اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر شاہدمحمود نے جوائنٹ سیشن میں شریک طلباء کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی پر نازیبا اور من گھڑت الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی کو موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور طلباء کے والدین کا اعتماد بحال کرنے کے لئے اہم اقدامات کو عملی جامعہ پہنایا جارہا ہے۔ڈاکٹر شاہد محمود نے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معروف ترین جامعہ اسلامیہ کے ڈیپارٹمنٹ ایڈمنسٹریٹو اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں اس جدید تعلیم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال کی سربراہی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ فکلیٹی ممبران ناقابل فراموش فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ تعلیم ایڈمنسٹریٹو اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی عالمی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان بھرمیں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں والدین اورطلبا وطالبات کےاعتماد کی بحالی کیلئےوالدین سےرابطےکا قابل تحسین اقدام
طلباء کے والدین اور فیکلٹی ممبران کے مابین مضبوط تعلقات قائم کرنا،مساوات اور معیاری تعلیم کی یقین دہانی کے لئے باہمی رابطے کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر طلباء کے والدین کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود نے طلباء کی رازداری اور حفاظت سے متعلق تفصیلی بیان کرکے خدشات کو دور کیا۔چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود کے ہمراہ ڈاکٹر محمد نعیم،مس نمرا شہزاد اور محمد عظیم سمیت دیگر فیکلٹی ممبران نے طلباء کے والدین کی انسٹیٹیویٹ آف بزنس مینجمنٹ ایڈمنسٹریٹو سائنسزڈیپارٹمنٹ کی جدید ترین عماررت اور انفراسٹریکچر بارے تفصیلی بریفینگ دی جس کو طلباء کے والدین کی طرف سے بے حد سراہا گیا۔