پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ امتحان دو مرحلوں میں لینے کا اعلان کر دیا
یوتھ ویژن نیوز : نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ امتحان دو مرحلوں میں لینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ علیحدہ منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان
پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کو طلبا کی جانب سے درخواست پر کیا گیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کے طلبا کے لیے بھی سابقہ سلیبس برقرار رہے گا۔سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments