کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں رونمائی
یوتھ ویژن نیوز : کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں رونمائی
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023کی اسٹار یشن جرسی کی قذافی اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی ہے۔ زرائع کے مطابق اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے ہاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف نےشرکت کی۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی یہ اسٹار نیشن جرسی پاکستان کرکٹ کے ہیروز اور پرجوش سپورٹرز کے درمیان تعلق کو ظاہرکرتی ہے۔ پاکستانی ٹیم کی جرسی میں ہرا سٹار کرکٹ کے میدان میں پاکستان ٹیم کارناموں ،چمک دمک اورکچھ کردکھانے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ اس جرسی کے ڈیزائن میں وہ جذبہ بھی نمایاں ہے جوکرکٹ سے محبت کرنے والے ہرپاکستانی کے اندر گونجتا رہتا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ اسٹار نیشن جرسی سے ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین کے درمیان ہرمیچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے۔ اور یہ ہماری کرکٹ کی شاندارروایات اور ورثے اورروشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہےکہ یہ اسٹارنیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں بلکہ اس پر کامیابیاں ، قربانیاں اورکہانیاں نمایاں ہیں۔