آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

یوم آزادی پاکستان "تجدید ِعہد کا دن”

تحریر۔۔۔۔۔ (عابد حسن رضوی)


نگران وزیر اعلیٰ پنجاب جناب محسن نقوی کی ہدایت پر یوم آزادی پاکستان شایان شان اور ملی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ 14اگست تاریخی دن ہے۔ اس روز برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد مملکت کی بنیاد رکھی۔ یہ دن ہمارے اسلاف کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ صوبہ بھر میں یوم آزادی پاکستان جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنے بزرگوں کی قربانیوں کے بارے علم ہو۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر بہاول پور ضلع میں بھی شاندار تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 13اور 14اگست کی درمیانی شب آتش بازی کی جائے گی۔ 14اگست کو بعد نماز فجر ملک کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی جائے گی۔ پرچم کشائی کی پروقار تقریب ڈرنگ سٹیڈیم بہاول پور میں منعقد ہو گی جس میں کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ، مختلف محکموں کے افسران و سٹاف، سکول و کالجز کے اساتذہ، طلبہ، سیاسی و سماجی کارکنان، انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ارکان اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ تقریب میں پولیس فورس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس کے رضاکار اور بوائز سکاؤٹس مارچ پاسٹ کریں گے۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو شانِ بہاول پور ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ہسپتال، جیل، دارالامان اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔
سکول اور کالجز کے طلبہ کے مابین تقاریر، مضمون نویسی، سکیچ بنانے اور ملی نغموں کے مقابلے ہوں گے۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ بہاول پور آرٹس کونسل اور بہاول پور میوزیم کی جانب سے تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مشاہیر پاکستان کی تصاویر آویزاں ہوں گی۔
یوم آزادی پاکستان کو شایان شان انداز میں منانے کے لئے اس روز شہر کو رنگ برنگ جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔ سرکلر روڈ، یزمان روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ سرکاری دفاتر کی عمارتوں، پرائیویٹ اداروں اور رہائش گاہوں میں خوبصورت انداز میں چراغاں کی جائے گی۔ جشن آزادی پاکستان تقاریب کے سلسلہ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے شجرکاری کی جائے گی۔ شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جائے گا۔شیر باغ بہاول پور کو جشن آزادی پاکستان کے موقع پرخوبصورت طریقے سے سجایا جائے گا۔ شہر میں آرٹ اینڈ کرافٹ کی نمائش ہو گی اور جھومر پارٹی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔
بہاول پور میں جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر قومی پرچم، رنگ برنگی جھنڈیاں، بیجز اور دیگراشیاء کی خریدوفروخت کے سٹالز سجائے گئے ہیں جن پر اہلیان بہاول پور خصوصاً بچوں کی آمد اور وطن سے محبت کا جذبہ دیدنی ہے۔
جشن آزادی پاکستان تقاریب کو پروقار اور جوش و جذبہ سے منانے کے لئے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوئے جن میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں شہر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔ یوم آزادی پاکستان تجدید عہد کا دن ہے۔ ہم نے دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم بحیثیت قوم کسی شعبہ ہائے زندگی میں دنیا کے کسی ملک و قوم سے پیچھے نہیں ہیں۔
ہم عہد کرتے ہیں کہ تن من دھن کی بازی لگا کر ارض پاک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن رکھیں گے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات ”ایمان، اتحاد اور تنظیم“ کی پاسداری کریں گے اور اپنے گروہی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی و قومی مفادات کو مقدم رکھیں گے۔(پاکستان زندہ باد

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com