آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

یوم آزادی پاکستان تقریبات شایان شان اندازمیں منائی جائیں،ڈپٹی کمشنربھاولپورظہیرانور جپہ

بھاولپور ( واصب غوری سے ) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منانے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھاولپور میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تحریک پاکستان پر مبنی نایاب تصاویر نمائش

یہ بات انہوں نے یوم آزادی تقریبات کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد سرور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر سمیرا ربانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ،ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی روبینہ عباسی،چیف آفیسر ضلع کونسل نصراللہ ملک،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میاں اظہر جاوید، متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ویڈیو لنک کے ذریعہ اسسٹنٹ کمشنرز شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان تقریبات شایان شان انداز میں منائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کی جانب سے یوم آزادی پاکستان تقاریب منعقد کی جائیں جن میں افسران و سٹاف بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یوم آزادی پاکستان کی پرچم کشائی کی تقریب  14 اگست کو ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مشاہیر پاکستان کی عملی جدوجہد سے تحریک پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوئی،ڈائریکٹربھاولپورمیوزیم محمد زیبرربانی

اسی روز ہسپتال، جیل، چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو، دارالامان میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں پر چراغاں ہوگا۔ اسی طرح سرکلر روڈ اور دیگر شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔یوم آزادی پاکستان کے موقع پر آتش بازی کی جائے گی۔

پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور اور بہاول پور میوزیم کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالہ سے تصاویر کی نمائش منعقد ہوگی۔ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر شہر بھر میں  بینرز اور جھنڈیاں آویزاں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کا یوم آزادی کےدن کے حوالے سےآئی جی پنجاب پولیس کوبڑا حکم جاری

مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔ اسی طرح کلچرل ایونٹ، سوشل ایونٹ، آرٹ اینڈ کرافٹ میلہ، اور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے ڈرامہ پیش کیا جائے گا۔ ملی نغموں،سکیچ بنانے، مضمون نویسی اور تقاریر کے مقابلے منعقد ہوں گے نیز شجرکاری کی جائے گی 

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com