بھاولپور میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تحریک پاکستان پر مبنی نایاب تصاویر نمائش

بھاولپور ( عاقب غوری ) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل بہاول پوراورنظریہ پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے تحریک پاکستان پرمبنی نادرو نایاب تصاویرکی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے گریڈ 18 کے 25 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی، نوٹیفیکیشن جاری
نمائش میں جدوجہدآزادی کی نادرونایاب تصاویررکھی گئی تھیں۔ معروف ماہرتعلیم، دانشور پروفیسر ڈاکٹراسلم ادیب نے نمائش کا افتتاح کیا۔ سی ای او اردوگھروسیب مسعودصابر، ممتازشاعر پروفیسر ڈاکٹرنوازکاوش، ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجادحسین، نظریہ پاکستان ٹرسٹ سے پروفیسرزاہدجاوید اورطلبہ کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماوں کی جدوجہدکونمائش کے ذریعے نمایا ں کیا گیا اورانھیں خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے معروف ماہرتعلیم، دانشور ڈاکٹراسلم ادیب نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباء واجدادکی قربانیوں کا ثمر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خانون: سمندری طوفان جنوبی کوریا کے جنوبی شہر بوسن سے ٹکرا گیا
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ظلم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھر پور انداز میں کام کیا جائے۔اس موقع پر سی ای او اردوگھروسیب مسعودصابرنے کہا کہ ہمیں مل جل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کرداراداکرنا چاہیے۔ ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجادحسین کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ فکری لحاظ سے تقریبات انعقادکرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔