خانون: سمندری طوفان جنوبی کوریا کے جنوبی شہر بوسن سے ٹکرا گیا
یوتھ ویژن نیوز : خانون سمندری طوفان جنوبی کوریا کے جنوبی ساحلی شہر بوسن سے ٹکرا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیرِ اثر طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے سمندر میں طغیانی آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نےجادوں ٹونےاورتعویذ پرپابندی عائد کردی
طوفان کی وجہ سےجنوبی کوریا میں 330 پروازیں منسوخ جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
طوفان خانون اس سے پہلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور جنوب مغربی ریجن کیوشو میں بھی تباہی مچا چکا ہے۔
Load/Hide Comments