مشاہیر پاکستان کی عملی جدوجہد سے تحریک پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوئی،ڈائریکٹربھاولپورمیوزیم محمد زیبرربانی
بہاول پور : ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے کہا کہ مشاہیر پاکستان کی عملی جدوجہد سے تحریک پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے خوابوں کی تعبیر ہے جنھوں نے تحریک پاکستان سے قیام پاکستان تک کے سفر میں لازوال قربانیوں کی داستان رقم کیں۔ تحریک آزادی ہمارے عزم وولولے اور جذبے کی عظیم داستان ہے جو زعماءکی بے لوث عملی جدوجہد ہمت وحوصلہ اور عزم و جرات سے عبارت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی سیاست میں ہلچل مچانے والا مبینہ سائفر لیک ہو گیا
ان اکابرین کی سیاسی بصیرت اج بھی ہمارے لیے مشعل راہ یے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے 76ویں یوم آزادی کے حوالے سے میوزیم کی تحریک پاکستان گیلری میں منعقدہ پانچ روزہ تصویری و کتب نمائش "آزادی کا سفر ” کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ مشاہیر پاکستان سیاسی بصیرت آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
ڈائریکٹر میوزیم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں حریت رہنماؤں کا دو ٹوک نصب العین ایک آزاد مملکت کا قیام تھا جس کے حصول کے لیے انھوں نے اپنی جان و مال کی قربانی سے دریغ نہ کیا۔اس موقع پر آفیسر تعلقات عامہ نادیہ نورین نے ڈائریکٹر میوزیم و سٹاف کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس تصویری نمائش کا مقصد 1857 کی جنگ کے آزادی کے اثرات اور اس کے بعد ہونے والے ان واقعات کی یاد تازہ کرنا ہے جو قیام پاکستان کی بنیاد بنے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی نے سمری پر دستخط کرکے قومی اسمبلی تحلیل کردی
قبل ازیں اسسٹنٹ لائبریرین بینش صباح نے نمائش میں رکھی گئی تحریک پاکستان سے متعلق تاریخی کتب کے بارے میں بریف کیا۔نمائش میں ڈپٹی ڈائریکٹر رشید احمد ارشد، کیمسٹ سعدیہ نورین، سید محمد واثم، ارشد نیاز، رخسانہ شاہین سمیت جملہ میوزیم سٹاف و وزیٹرز نے شرکت کی۔
نمائش میں 80 سے زائد تحریک پاکستان کی یہ تمام تصاویر زمانی اعتبار سے آویزاں کی گئی ہیں تاکہ وزئٹرز جدوجہد آزادی کو منظم انداز میں سمجھ سیکں۔یہ نایاب تصاویر قائد اعظم محمد علی جناح سمیت دیگر ممتاز اکابرین، تحریکِ خلافت، مسلم زعماء، خواتین، صحافیوں اور طلبہ کے فعال کردار و دیگر اہم واقعات کو نمایاں کر ہی ہیں۔