روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

14اگست کا دن پاک وہند کےمسمانوں کےعزم صصیم اورجہد مسلسل کی یاد دلاتا ہے،ڈاکٹر شازیہ انجم

بھاولپور (علی رضا غوری سے ):14 اگست کا دن ہمیں برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے عزم صمیم اور جہدِ مسلسل کی یاد دلاتا ہے۔ ڈاکٹر شازیہ انجم

پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ہدایت پر جامعہ اسلامیہ میں یوم آزادی کی تقریبات جاری ہیں۔اس سلسلے میں شعبہ پولیٹیکل سائنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپورمیں خزاں2023 کی داخلہ مہم کا آغاز ہوگیا

سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کاکہنا تھا کہ 14 اگست کا دن ہمیں برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے عزم صمیم اور جہدِ مسلسل کی یاد دلاتا ہے۔

اس دن مسلمانانِ ہند قائدا عظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنے لیے ایک الگ خطہ ارضی کے حصول میں کامیاب ہوئے۔ بے مثال قیادت اور ایمان، اتحاد ویقین محکم کے اُصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہمارے آباؤ اجداد نے فقط سات برس کے عرصے میں دنیا کے نقشے کو بدل کر رکھ دیا۔ پاکستان کی صورت میں ایک نئی اسلامی مملکت معرضِ وجود میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھاولپور میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تحریک پاکستان پر مبنی نایاب تصاویر نمائش

پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنسز نے کہا کہ برصغیرکے  مسلمان انگریزوں کی غلامی سے نجات کرنے کے بعد ہندو اکثریت کے غلام نہیں بننا چاہتے تھے اسی وجہ سے علامہ اقبال نے 1930 میں الہ آباد کے جلسے میں میں اس خیال کا اظہار کیا تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی آزاد الگ ریاست ہو گی جس میں وہ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیں گے۔ انگریز برصغیر کو آزاد ی تو دیناچاہتے تھے لیکن مسلمانوں کو علیحدہ مملکت نہیں دینا چاہتے تھے لیکن برصغیر کے مسلمانوں نے لازوال قربانیاں دے کر خون سے، شہیدوں کے لہو سے پاکستان کو حاصل کیا پاکستان کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ برصغیر کے مسلمان اپنے علیحد ہ مذہبی ثقافتی تشخص اور اپنی مستقبل کے بہتری کے لئے اپنے فیصلے خود کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پاکستان تقریبات شایان شان اندازمیں منائی جائیں،ڈپٹی کمشنربھاولپورظہیرانور جپہ

شرکاء کاکہنا تھا کہ ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو ان کی جدوجہد کو ہرگز نہ بھولیں گے اور اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستان کو ایک عظیم مملکت بنا کر رہیں گے پچھلے 75 سالوں میں پاکستان نے بے تحاشا کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ہمیں ایک روشن مستقبل کے لئے مل جل کر پاکستانیوں کی حیثیت سے کام کرنا چاہیے۔ڈاکٹر سمیعہ خالد چیئرپرسن شعبہ تاریخ، پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی چیئرپرسن شعبہ فارسی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر سعید احمد، شہنہرہ محمود چیف پبلک ریلیشنز آفیسر، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز، فیکلٹی، افسران اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com