پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

حکومت نےجادوں ٹونےاورتعویذ پرپابندی عائد کردی

یوتھ ویژن نیوز : حکومت نے جادو ٹونےاور تعویذ پر پابندی لگادی

افغانستان کی وزارت برائے امربالمعروف نے تمام جادو ٹونے، تعویذ اسی طرح کے ’غیرشرعی‘ کاموں پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کےمطابق افغان حکومت نے جادو ٹونے، تعویز، جعلی پیروں اور عاملوں پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔وزارت کے ترجمان محمد صادق عاکف مہاجر نے کہا، صوبائی رہنماؤں کو جادوگروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں انتہائی سنجیدہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن ہوگی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

وزارت امر باالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان عاکف مہاجر نے کہا کہ تعویز شرعی مسئلہ ہے لیکن اب اسے کاروبار بنا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ساحروں، جادو ٹونے، تعویز، جعلی پیروں اور عاملوں پر پابندی لگائی جائے گی۔

عاکف مہاجر نے کہا کہ عاملوں کی وجہ سے گھروں میں بےاتفاقی ہے، میاں بیوی آپس میں دست و گریبان ہیں۔عاملوں اور جادو ٹونے کی وجہ سے لوگوں کے گھر اجڑ گئے۔

دریں اثنا، ملک کے کچھ شہریوں نے بھی کہا کہ جادوگروں کی سرگرمیاں معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں، اور لوگوں نے ان کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے پر اصرار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی

طلوع نیوز کے مطابق کابل کے ایک رہائشی نجیب نے کہا، ’جن لوگوں نے اس سے اپنا کیریئر بنایا ہے وہ لوگوں کی جیبوں سے پیسہ نکالنا چاہتے ہیں، انہیں مکمل طور پر روک دیا جانا چاہیے‘۔

ایک مذہبی عالم فاضل ہادی وزین نے کہا، ’جادو یا سحر کرنا اسلامی قانون کے خلاف ہے، اور یہ مسلمانوں میں توہمات پھیلانے کا سبب بنتا ہے۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com