Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن ہوگی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

یوتھ ویژن نیوز : پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمیشن کی زیرصدارت پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نےعمران خان کوپارٹی صدارت سےہٹانےکی تیاری شروع کردی

استحکام پاکستان تحریک بطور پارٹی 2022 سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔ اچانک جہانگیر ترین، علیم خان اور دیگر نے لاہور میں پریس کانفرنس کی اور استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان کر دیا

ممبرالیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ کیا آپ اس پارٹی کو چیلنج کر سکتے ہیں؟ ممبر بابربھروانہ نے کہا کہ ملتے جلتے ناموں کی کئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ نثاردرانی نے کہا کہ کیا آپ اس پوائنٹ پر ہمیں مطمئن کر سکتے ہیں کہ ایک پارٹی رجسٹرڈ نہیں اور آپ کی درخواست اس کے خلاف قابل سماعت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیسا لیڈر ڈیتھ سل میں پڑا ہے,اربوں کی لوٹ مار کرنےوالے ملک چلا رہے ہیں، اینکر پرسن معید پیرزادہ

چیف الیکشن کمشنر کا چٹکلا:

سماعت کے دوران استحکام پاکستان پارٹی کے وکیل کی آمد پر خوش آمدید کہنے پر چیف الیکشن کمشنر نے چٹکلا سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ویسے تو آپ ان کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، دونوں استحکام پاکستان کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وہاں آپ انہیں خوش آمدید نہیں کہہ رہے۔

استحکام پاکستان تحریک کے وکیل نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی والے ہر چیز دوسروں سے چرا رہے ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ نے کہا کہ آپ بھی استحکام پاکستان چاہتے ہیں، وہ بھی استحکام پاکستان چاہتے ہیں، ہم بھی استحکام پاکستان چاہتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملتے جلتے ناموں کی کئی سیاسی جماعتیں موجود ہیں، آپ کا پوائنٹ آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پرجج ہمایوں دلاورکی اہلیہ کی وائرل ویڈیوجھوٹی نکلی 

استحکام پاکستان پارٹی کے وکیل دوران سماعت اپنی پارٹی کا نام بھول گئے:

استحکام پاکستان پارٹی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملتے جلتے ناموں کی کئی پارٹیاں الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن بابربھروانہ نے کہا کہ انتخابی نشان کسی بھی پارٹی کی منفردیت کو بیان کرتا ہے۔ ممبر جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے کہا کہ کیا آسٹریلیا میں محمد علی اور احمد علی ہوتا ہے۔ آپ کی پریشانی سمجھ آتی ہے کہیں آپ کو ووٹرز کو نہ لے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com