روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

چینی کمپنی آنر نے "ایکس 6 اے” موبائل فون متعارف کرادیا

چینی اسمارٹ موبائل کمپنی ’آنر‘ نےلمبے عرصے بعد اپنا مڈ رینج فون ’آنر ایکس 6 اے‘ متعارف کرادیا،جسے مہنگائی کے اس دور میں معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’انفینکس کمپنی نے ہاٹ 30 موبائل فون پیش کردیا

تفصیلات کے مطابق آنر ایکس 6اے   کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم، میڈیا ٹیک ہیلیو جی 35 کی چپ اور اوکٹاکور کے سی پی یو میں پیش کیا گیا ہے۔یہ 6.56 انچ اسکرین کےساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم اس کے اسکرین ریشو کو بہتر بناکر اس میں ڈیجیٹل کلرز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔بیک کیمرہ 3 کیمروں پر مشتمل ہے جب کہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل کا  ہے جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کےہیں لیکن ان کے سینسر اور فیچر پر بھی اپ گریڈ کردیے گئے ہیں۔

فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہےاور اسکے علاوہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون میں مختلف سیکیورٹی فیچرز بھی موجود ہیں۔ اس کی بیٹری کے حوالے سے بات کی جائے تو  یہ 5200 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری اور 22 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک نےمنافع کمانے کا ریکارڈ بنادیا

فون کی 4 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی میموری ہے تاہم امکان ہے کہ اسے دیگر ماڈلز میں بھی اتنی میموری  پیش کی جائے گی۔

آنر ایکس اے  6 کو  صرف برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اگر اسکی قیمت کی بات کی جائے تو یہ صرف  پاکستانی 47 ہزار روپےکا ہے۔امکانات کے مطابق فون  کو جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں متعارف کروایا جائیگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com