پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 41 محققین ورلڈ ٹاپ %2 سائٹڈ ریسرچرز 2024 کی فہرست میں شامل وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل

فیس بک نےمنافع کمانے کا ریکارڈ بنادیا

 فیس بک کی ریکارڈ کمائی ، صارفین کی تعداد 3 ارب دنیا معاشی بدحالی کا شکار  جبکہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے  سہ ماہی منافع کمانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ صارفین کی تعداد 3 ارب ماہانہ ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستانی یوزر کی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ
 میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا نے بتایا ہے کہ اس نے حال ہی میں مکمل ہونے والی سہ ماہی میں 32 ارب ڈالر کے ریونیو میں سات ارب 80 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا۔
س دوران فیس بک کے استعمال کرنے والے صارفین کی ماہانہ تعداد بڑھ کر تین ارب سے زائد ہو گئی ہے۔
میٹا کمپنی نے اعلان کیا کہ اس کے اشتہارات کی آمدن میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اس کو دوسری سہ ماہی کے وال سٹریٹ فنانشل اہداف اور پیش گوئی سے زیادہ قرار دیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ تیسری سہ ماہی میں کمپنی اس سے بھی زیادہ کمائی کرے گی۔
ڈیجیٹل دُنیا میں ٹیکنالوجی کمپنیاں ایک ایسے وقت میں بہترین کمائی دکھا رہی ہیں جب دنیا میں معاشی بدحالی اور کساد بازاری کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
میٹا نے کہا ہے کہ رواں سال اور اگلے برس 2024 میں بھی کمپنی کے اخراجات بڑھیں گے جس کی وجہ قانونی معاملات کی فیس اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں مقابلے کے لیے انفراسٹرکچر پر رقم خرچ کی جائے گی۔
یہ اخراجات کمپنی کے دیگر حصوں بشمول حفاظتی ٹیموں اور بنیادی کاروباری افعال میں لاگت میں کمی کے بعد کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا ایک یونٹ 50روپے کا ہوگیا،نوٹیفکیشن جاری
منافعے میں اضافے کے اعلان کے بعد سٹاک ایکسچینج میں میٹا کے شیئرز کی قیمت میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو مارک ذکربرگ نے کہا کہ ہم اپنی ایپس میں صارفین کو فعال دیکھتے رہتے ہیں اور ہمارے پاس ایک بہترین روڈ میپ ہے جس کے تحت لاما 2، تھریڈز، ریلز کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی پراڈکٹس بھی آںے والی ہیں۔ اور موسم خزاں میں کوئسٹ تھری بھی لانچ کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ ماہ 30 جون کو ختم ہونے والی رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران میٹا کا ریونیو 11 فیصد بڑھ کر 32 ارب ڈالر تک پہنچا جبکہ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ 31 ارب ڈالر تک رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com