لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے ) لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد،سینئر ایڈیشنل رجسٹرا ر محمد نوید اقبال،ریسرچ آفیسر وسول جج ڈاکٹر محمد ممتاز، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ثمینہ قریشی سمیت خواتین وکلاء نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان کےدوران دفتری اوقات کاراورعید کی تعطیلات کا اعلان
مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تعمیرو ترقی سمیت زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کا کردار مثالی ہے اور بالخصوص خواتین وکلاء نے آئین کی بقا اورخواتین کے حقوق کیلئے ہر او ل دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
Load/Hide Comments