روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

صدرپاکستان عارف علوی کا حکومتی آرڈیننس فوری منظور کرنے سےصاف انکار

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )صدر مملکت عارف علوی بھی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے ،انہوں  نے بجٹ تجاویز آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراضات اٹھادئیے ۔

ذر ائع کے مطابق حکومت آج ہی آرڈیننس جاری کرکے منی بجٹ نافذ کرناچاہتی ہےجبکہ صدر مملکت نے اس پر اعتراضات اٹھادیئے ہیں ۔ وزارت قانون آرڈیننس کا جائزہ لے رہی ہے، صدر مملکت کے اعتراضات کے بعد حکومتی ٹیم بھی غور و خوض میں مصروف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کا الزام پشاور میں ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ملازمت سے برطرف

صدر مملکت چاہتے ہیں کہ آرڈیننس کی بجائے بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش ہوجبکہ حکومتی موقف ہے کہ پارلیمنٹ میں بل کی منظوری میں زیادہ وقت درکار ہوگا، صدر کے اعتراضات پر حکومت  دوبارہ ان سے رابطہ کرسکتی ہے۔ حکومتی موقف ہے کہ پارلیمنٹ میں بل کی منظوری میں زیادہ وقت درکار ہوگاجبکہ صدر چاہتے ہیں کہ بل پارلیمنٹ میں پیش ہو۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سیلزٹیکس بڑھانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، سیلزٹیکس مختلف کیٹگریز میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے اہم پیشرفت کا قوی امکان ہے، 170ارب روپے کے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ آج ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی شرح میں ردوبدل آرڈیننس کے ذریعے ہوگا، سینیٹ اجلاس کی وجہ سے ابھی آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا، صدارتی آرڈیننس چار ماہ کیلئے نافذالعمل ہوگا۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قرارداد کے ذریعے قومی اسمبلی اس میں مزید ایک سو بیس دن توسیع کی منظوری دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے بیٹے پر فائرنگ

 پاکستان اور  آئی ایم  ایف کے درمیان  قرض  پروگرام کی بحالی کیلئے 170 ارب کے نئے ٹیکس لگاکر 200 ارب سے زیادہ اضافے کیلئے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کرلی گئی ہیں، منی بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کی بجائے آرڈیننس کی صورت میں لانے کا فیصلہ  کیا  ہے۔

بچٹ سے قبل ہی حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے،کسان پیکج اور برآمدی شعبے کیلئے سبسڈی ختم کرنے کی منظوری بھی ہو چکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com