وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے بیٹے پر فائرنگ
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد چیمہ پر بہاولپور میں فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد چیمہ پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کے بیٹے اور امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 165 چوہدری ولی داد چیمہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ افسوسناک واقعہ چک نمبر 73 ڈی بی میں پیش آیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے شخص کا نام مبینہ طور پر آصف کمبوہ بتایا جارہا ہے.
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا ورکر ہے
آصف کمبوہ نامی شخص کے ساتھ ایک فوتگی کے گھر پر معمولی تلخ کلامی ہوئی۔
جس پر گھر مالک نے اسے گھر سے نکال دیا۔
آصف نامی شخص کی طرف سے باہر آکر اپنی گاڑی سے پسٹل نکال کر ہوائی فائر کرنے کی اطلاع ہے
Load/Hide Comments