پی ایس ایل سیزن8: شالامار باغ میں ٹرافی کی رونمائی
یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے )شالامار باغ میں پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق خالص سونے اور زرکون کے پتھروں دے جڑی ٹرافی پر چاند ستارہ نمایاں ہے۔ ٹرافی کی رونمائی چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8: افتتاحی تقریب کویادگار بنانےکیلئےجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے،۔میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے موقع پر ہی وویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔
پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ دفاعی چیمیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 34 میچز میں سے 11 میچز راولپنڈی میں ہوں گے، کراچی اور لاہور میں 9، 9 میچز جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
پی ایس ایل 8 کے اینتھم کے گلوکاروں کے نام بھی سامنے آ گئے ہوئے ہیں۔آفیشل ترانہ معروف گلوکار عاصم اظہر، شائے گِل اور فارس شفیع نےگایا ہے جسے اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے، پی ایس ایل 8 کے اینتھم کو ایک دو روز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکون بنے گا ،تحریک انصاف کا ناموں پرغورشروع
پی ایس ایل 8 کے شایان شان افتتاح کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جب کہ ملتان کو میگا تقریب کیلیے دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا گیا۔پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوگی، 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی اس رنگارنگ تقریب میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شریک ہوں گے۔