پاکستان آئی ایم ایف کی متعدد شرائط مان گیا
یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں زیادہ تر معاملات پر اتفاق رائے ہوگیا۔ زیادہ تر شرائط کو من وعن تسلیم کرلیا ۔
آئی ایم ایف اور پاکستان نے بجلی گیس کی قیمتیں بتدریج بڑھانے، ایف بی آر کے محصولات کا حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8:پی سی بی نے پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کر دیا
حکومت کی آئی ایم ایف وفد کو اعتماد بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی یقین دہانی،وزیرخزانہ نے بھی آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔
آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات کا حتمی راؤنڈ نجی ہوٹل میں ہوا ، آج کے مذاکرات میں میمورنڈم آف اکنامک پالیسی فریم ورک کا تبادلہ کیا گیا ۔
حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ایم ای ایف پی پر اتفاق ہوگیا ۔
پاکستان کی معاشی ٹیم مذاکرات کی کامیابی کے بعد اگلی قسط کے حصول کےلئے پر عزم ہے۔
دریں انثا آئی ایم ایف وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔معاون خصوصی برائے خزانہ سمیت وزارت خزانہ، وزارت توانائی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے ے۔وزیراعظم نے آئی ایم ایف وفد سے معاشی صورتحال، معاہدے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سترہ گھنٹے سےملبے تلے دبی شامی بچی کی دوہائی، زندہ نکال لو، زندگی بھر خدمت کروں گی
وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف وفد کو پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق توانائی حکام نے وزیراعظم کو نظرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پیش کیا۔