روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 30.68 فیصد پر پہنچ گئی

یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے ) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 30.68 فیصد پر پہنچ گئی ہے ۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 14اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے بجلی کی قیمت میں 89.34 فیصد اضافے کے ساتھ فی یونٹ کی قیمت3.47 سے بڑھ کر6.57 روپے ہوگئی۔
انرجی سیور کی قیمت 1.57 فیصد بڑھی، جلانے والی لکڑی 1.31 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے چائے، چاول، لہسن، آٹا، گھی، مٹن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ اسی طرح ٹماٹر 3.77، پیاز 2.97 فیصد اور دال مسور، چکن، گڑ، دال ماش، ایل پی جی، آلو سستے ہوئے۔ لاہورنیوز کے مطابق لاہور میں 8 سبزیوں اور 9 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ٹماٹر 25 روپے مہنگے ہوکر 195روپے کلو مقرر، مٹر 10روپے، کریلے، پالک 5 روپے، میتھی، بینگن، پھول گوبھی اورکھیرے 3 روپے مہنگے ہوئے، پھلوں میں سیب کالا کولو 5روپے، پپیتا 10، کھجورایرانی 15، انگورسندرخانی کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ، انار بدانہ اور ناشپاتی 10روپے، امرود 5 روپے کلو اور کیلا درجہ اول 5 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان کی چین کو برآمدات رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں 2.57 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو کہ سال بہ سال 2 فیصد زیادہ ہے۔عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ہر ماہ اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستانی حکومت چین کو برآمدات بڑھانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔
جی اے سی سی کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے مہینے میں پاکستان کی چین کو برآمدات 182.18 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ 257.47 ملین ڈالر تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیلاب نے دنیا بھر میں پاکستان کی برآمدات کو بری طرح متاثر کیا۔ مجموعی طور پر جنوری سے ستمبر 2022 تک پاکستان سے چین کی درآمدات اور برآمدات میں سالانہ 3 فیصد اضافے کے ساتھ 20.19 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ 2021 کے اسی عرصے میں یہ 19.60 بلین امریکی ڈالر تھا، جبکہ ستمبر کے مہینے میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں کمی واقع ہوئی۔
چین کو بڑی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا جیسے چاول، زنک ایسک اور کنسنٹریٹ، تیل کے بیج اور اولیگینس پھل، تل کے بیج، پائن نٹس، سمندری غذا اور دیگر زرعی مصنوعات شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com