تائیوان میں زلزلےکےجھٹکے، شدت6.4 ریکارڈ
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
یوتھ ویژن نیوز نے زارئع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی زلزہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی میں 7.3 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کئے گئے لیکن زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی پانی میں مگر مچھ نکل آئے،لوگوں میں خوف و ہراس
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جزیرہ سونامی کی وارننگ جاری نہیں کرتا جب تک کہ زلزلہ 7.0 کی شدت سے زیادہ طاقتور نہ ہو،ابتدائی زلزلے کے بعد ایجنسی کی طرف سے کم شدت کے کئی چھوٹے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
Load/Hide Comments