نوازشریف کی لائیوتقریر نشر کرنے کیخلاف درخواست دائر
یوتھ ویژن نیوز (یاسر ملک سے) سابق وزیراعظم نواز شریف کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی
یہ بھی پرھیں: مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ادارہ شماریات
شہری منیر احمد کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اور پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ پیمرا نے اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج، تقاریر وغیرہ نشر کرنے ہر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن نواز شریف کی تقریر تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دیکھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فلائٹ کےٹیک آف کرتےہی دونوں پائلٹس کےدرمیان ہاتھا پائی
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا اپنے جاری کیے گیے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پیمرا اشتہاریوں کی تقاریر نشر نہ کرنے کیحوالے سے اپنے احکامات اور فیصلوں کو برقرار رکھے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج، تقاریر ہر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔