فلائٹ کےٹیک آف کرتےہی دونوں پائلٹس کےدرمیان ہاتھا پائی
دوران پرواز طیارے کے پائلٹ اور اس کے معاون کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعے کے بعد ایئر فرانس نے دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا۔ یہ واقعہ جنیوا اور پیرس کے درمیان طیارے کی پرواز کے دوران پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ اور اس کے ساتھی معاون پائلٹ کے درمیان جھگڑا طیارہ کے ٹیک آف کے فوراً بعد ہاتھا پائی میں بدل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دعا زہرہ کیس میں ایم پیش رفت، مبینہ اغواء کے جرم میں شوہر ظہیرگرفتار
درایں اثنا ایئر فرانس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ کیبن کے ارکان نے کاک پٹ میں شور سنا اور پائلٹ اور اس کے شریک پائلٹ کے درمیان جگھڑے کوحل کرنے کے لیے مداخلت کی۔ یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا مگر اس کا انکشاف ہفتے کے روز کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کو فوری طور پر حل کر لیا گیا اور پرواز معمول کے مطابق آگے بڑھتی رہی۔ پائلٹ اپنے "مکمل طور پر نامناسب رویے” کے حوالے سے انتظامیہ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوتم اڈانی دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا
سول ایوی ایشن آفس نے کہا ہے کہ اسے حادثے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ کیونکہ پیرس میں پرواز کے اترنے سے قبل ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی تھی۔