منگیترکو فیل کرنے پرنوجوان نےا سکول کوآگ لگا دی
امتحان میں میری منگیتر کو فیل کیوں کیا؟ نوجوان نے مشتعل ہوکر اسکول کو آگ لگا دی ۔
رپورٹ کے مطابق مصرکی المنوفیہ گورنری میں منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پرلڑکے نے اسکول کو آگ لگا دی۔ ملزم السبع کے نواحے علاقے ابو مشہور کا رہائشی ہے جسے سکیورٹی حکام نے گرفتار کرلیا ہے
یہ بھی پڑھیں: دوستی سےانکارکیوں کیا؟ لڑکےنےلڑکی کوآگ لگا دی
رپورٹ کے مطابق السنطہ پولیس اسٹیشن سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ کفر سالم النحال اسکول برائے تجارتی تعلیم میں آگ لگ گئی ہے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا
آتش زدگی سے اسکول کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ۔ تاہماسکول کے منتظمین اور پرنسپل کے کمروں میں آگ سے فرنیچر اور ریکارڈ تباہ ہوگیا جبکہ کنٹرول روم میں موجود تمام طلبہ کی فائلوں کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: بھاولپور میں مسلح افراد کا نوجوان کو کمرے میں ہاتھ باندھ کرتشدد
معلوم ہوا کہ ملزم نے کفر سالم النحال سکول فار کمرشل ایجوکیشن کی ایک طالبہ سے منگنی کی تھی اور وہ سکول میں فیل ہو گئی تھی۔ ملزم نے اپنی منگیتر کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے سکول کو آگ لگائی۔ ملزم آگ لگا کر فرار ہوگیا تھا۔