روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

دوستی سےانکارکیوں کیا؟ لڑکےنےلڑکی کوآگ لگا دی

 یوتھ ویژ ن نیوز ( ویب ڈسک ) بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں دوستی سے انکار کرنے پر شہری نے لڑکی کو آگ لگادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جھارکنڈ میں  پیش آیا،آگ لگنے کے باعث 19 سالہ طالبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کا 90 فیصد جسم جھلس چکا ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزم شاہ رخ نے لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر اس وقت آگ لگائی جب وہ گھر میں سورہی تھی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہ رخ  ایک کنسٹرکشن ورکر ہے۔ 

ملزم کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے لڑکی سے دوستی کرنا چارہا تھا لیکن وہ بار بار انکار کردیتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس رات واقعہ پیش آیا اس روز شاہ رخ نے لڑکی کو کال کی اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دوستی نہیں کرے گی تو وہ اسے  جان سے مار دے گا۔

دھمکی ملنے کے بعد لڑکی نے اپنے والد کو بتایا تاہم ان کی جانب سے کہا گیا کہ وہ صبح شاہ رخ کے گھر والوں سے بات کریں گے اور پھر سب سوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات کو شاہ رخ گھر میں کودا اور لڑکی پر دور سے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی،جب لڑکی صبح اٹھی تو اس کی کمر میں شدید تکلیف تھی اسے محسوس ہوا کہ آگ لگی ہوئی ہے اس دوران اس نے شاہ رخ کو گھر سے بھاگتے ہوئے دیکھا۔

شدید تکلیف کے باعث لڑکی نے چیخنا شروع کیا جس پر گھر کے تمام افراد اُٹھ گئے اور اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com