ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا،اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر
یوتھ ویژن نیوز ( علی رضا سے ) فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹی 20 ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی کو 4 سے 6 ہفتہ ریسٹ کا مشورہ دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کیلئے رش، ویب سائٹ کریش کرگئی
واضع رہے کہ فاسٹ بالر فاسٹ بالر ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی 20 سیریز میں آئیں گے جو کہ اکتوبر میں ہونی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر نجیب اللہ سومرو سے کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سےبات ہوئی ہے وہ یہ سن کر اپ سیٹ ہیں۔ آفیسرڈاکٹر نجیب کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ایک بہادر نوجوان ہیں وہ جلد ٹیم میں واپسی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 25مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پرتشدد کرنیوالوں کیخلاف کاروائی جاری ہے،ہاشم ڈوگر