روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکل برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل

صدرمملکت عارف علوی کی عمران خان اورشہبازشریف کے درمیان ثالثی کی پیشکش

یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  عمران خان اور شہباز شریف کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں ۔میری کوشش ہو گی کی دونوں میں نفرتیں کم ہوں اور جلد انتخابات کے لیے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی اور سیاسی حالات کے بارے میں سب کو سوچنا ہوگا ۔ سیاستدانوں کو اپنی آنا ختم کرکے ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔صدر کا کردار آئینی ہوتا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ ملک کے لیے اپنا کردار ادا کروں ۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

عارف علوی نے مزید کہا  عمران خان میرے لیڈر اور دوست ہیں ۔ واٹس ایپ پر رابطہ رہتا ہے۔ الیکشن اچھا حل ہے۔مل بیٹھ کر طے کریں کہ الیکشن کب ہونے چاہیئں۔ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں ۔میری کوشش ہو گی کی دونوں میں نفرتیں کم ہوں اور جلد انتخابات کے لیے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔ صدر کی حیثیت سے خود اکٹھا نہیں کرسکتا کہہ ہی سکتا ہوں ۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کا تنازعہ ملک کے لیے خطرناک ہے ۔وزیراعظم کی طرف سے 85 سمریاں  بھجوائی گئیں سب پر سائن کئے صرف دو سمریاں واپس کیں۔ جن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی سمری شامل تھی۔ ان دونوں معاملات پر میں نے خود بہت کام کیا تھا۔

عارف علوی نے کہا سیاستدانوں کو ہمیشہ اداروں پر تنقید کرنے سے روکا ہے۔سیاستدانوں کو سمجھاتا رہتا ہوں کہ فوج کو زیر بحث نہ لایا کریں۔ فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔فوج کو متنازع نہ بنایا کریں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنا فوج کا ہی کام تھا۔ ان کا احترام کرنا چاہیے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com