میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز
لاہور یوتھ ویژن نیوز( قاری عاشق حسین سے ) میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایون میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلیٰ پنجا ب کو ارسال کردی ہے۔
میٹرو بس کا چار کلو میٹر کا کرایہ 20 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بھی علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 60 روپے کرنے کی تجویز پیش ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پیش کردہ تجویز کے تحت اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 20 سے 25 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ اورنج لائن ٹرین کا مکمل روٹ کا کرایہ 40 روپے ہے۔
کرائے میں اضافے کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی، اورنج لائن کے اخراجات بڑھنے پر کرائے میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments