روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

 وزیراعلی پنجاب کےالیکشن میں ہرایک ووٹ پرپہرہ دیں گے،اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کے منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے تمام اہم قائدین نے شرکت کی۔

منعقدہ اجلاس میں چودھری پرویز الہٰی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، فرخ حبیب، راجہ بشارت، میاں محمود الرشید اور اسلم اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے اراکین کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کوئی ساتھی بکاؤ مال نہیں ہے، پنجاب میں جمعہ کو انشااللہ پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوں گے، مصنوعی نظام ختم ہورہا ہے اور نئے الیکشن کی طرف جا رہے ہیں، جو الیکشن کروا رہا ہے اس پر عوام کو اعتماد ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن اب فریق بن چکا ہے۔

پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بارش کی وجہ الیکشن ملتوی کردیا، پاکستان اور جمہوریت کو آگے لے جانے کے لیے آزاد الیکشن کمیشن ضروری ہے، پاکستان میں ان کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں بچ رہی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ آسان اور محفوظ طریقے سے ایم پی ایز کو لے کر آنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com