روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی

پرویز الٰہی نے حج کے دوران الیاس چنیوٹی کو 10 کروڑ رشوت کی پیشکش کی، عطا اللہ تارڑ

لاہور( یار ملک سے )پنجاب کے وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے حسب معمول رونا شروع کردیا، میں لاہورمیں ہوں اورادھر ہی رہوں گا، فواد چودھری وہ شخص ہے جو اپنے چچا کے نا م پر رشوت لیتا تھا،فواد چودھری پانچ جماعتیں بدل چکے ہیں، فود چودھری رونا بند کریں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ فواد چودھری نے جو کمائی ہے اس میں حلال کا ایک ذرہ بھی نہیں، اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے کسی رکن کو پیسے کی آفر نہیں کی، اگر میں نے آپ کے ایم پی اے کو پیسے کی آفر کی ہو تو مجھ پر اللہ کا قہر نازل ہو لیکن اگر فواد چودھری آپ نے جھوٹ بولا ہو تو آپ پر اللہ کا قہر نازل ہو۔

انہوں نے کہا کہ چودھری مسعود نے 3 اپریل 2022 کو استعفیٰ دیا تھا، فیصل نیازی اور جلیل شرقپوری نے بھی استعفیٰ دیا، جلیل شرق پوری واپس آئے تو لے لیں گے، ہو سکتا ہے اس کے بعد اور بھی استعفے آجائیں۔

صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پرویز الہٰی نے مولانا الیاس چنیوٹی کو حج کے دوران 10 کروڑ رشوت کی پیشکش کی، حج کے دوران رشوت دینا ایک مکروہ عمل ہے لیکن آپ اس سے باز نہیں آئے، پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بنانے پر ان کے اپنے ارکان کو تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان نے ایبسلوٹلی ناٹ کا جعلی بیانیہ بنایا، بتایا جائے ایبسلوٹلی ناٹ کی حقیقت کیا ہے؟ تحریک انصاف کے تمام بیانیے اب تک غلط ثابت ہوئے ہیں، فوادچودھری کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، کورٹ میں بتائیں گے کہ پرویز الہٰی اور اس کے بیٹے نے کہا کہاں پیسوں کی آفر کی؟ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیاست ممکنات کا کھیل ہے، ممکنات لامحدود ہوں تو سرپرائز آتے ہیں، ن لیگ ایک پرامن جماعت ہے اور کوئی فساد نہیں چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی آج جو کچھ ہے وہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com