روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی

ایک ووٹ کی اکثریت کے لیے آصف زرداری دربدر دھکے کھا رہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک ووٹ کی اکثریت قائم رکھنے کے لیے آصف زرداری دربدر دھکے کھا رہا ہے۔

شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حکومت غیرملکی دوروں میں اپنی کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی، پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بلاول پاکستان سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازش سے آئی ہوئی حکومت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی ، ملک میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے، مہنگائی اور بے روزگاری سیاسی طور پر ان کو لے ڈوبے گی، ثابت ہوگیا کہ یہ انٹرنیشنل بھکاری ہیں اور وقت آنے پر اپنے کپڑے بیچنے کا دعوی کر رہے ہیں جن کپڑوں کا کے پی کے میں کوئی خریدار نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ووٹ کی اکثریت قائم رکھنے کے لیے آصف زرداری دربدر دھکے کھا رہا ہے، ساری دنیا کو پتہ ہے کہ بوٹ پالش کرنے والوں کی عوام میں کیا حیثیت ہے ایک نے اپنا بیٹا وزیرخارجہ لگایا ہوا ہے دوسرے نے چیف منسٹر اور تیسرے نے وزیر مواصلات اور لوگ کھائیں دھکے اور لوڈشیڈنگ میں گزارا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی خاطر سپریم کورٹ جا رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ 31 کروڑ ڈالر سالانہ پاکستان بھیجنے والے کسی بھی پاکستانی سے کم محب وطن نہیں ہیں اور ان کا ووٹ پر پہلےحق ہے،ساری سامراجی طاقتیں موجودہ حکومت کے پیچھے کھڑی ہوجائیں لیکن اس حکومت کو نہیں بچا سکتیں یہ انتشار اور خلفشار زدہ ایک ووٹ کی حکومت عنقریب اپنی سیاسی قبر خود کھود کر رہے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com