روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق

بہاولپورمیں نجی گرلز ہاسٹل کی بوسیدہ عمارت کی چھت گرگئی،2 طالبات جاں بحق

بھاولپور (عمران قذافی سے ) ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث نجی گرلز ہاسٹل کی بوسیدہ چھت گرگئی2 طالبات جاں بحق دوشدیدزخمی ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں ۔

ڈپٹی کمشنر سانحہ کی اطلاع کے باوجود بھی موقع پرنہ آئے شہریوں کی طرف سے شدیدغم وغصہ کااظہار، واقعہ کوڈی سی کی نااہلی قراردے کرکاروائی کامطالبہ کردیا، ڈی پی اونے مالک مکان کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا، بوسیدہ عمارتوں بارے ڈی سی کوتحریری طورپرآگاہ کرچکے ہیں ہم ایسے مکان مالکان کیخلاف صرف کرایہ داری نہ رکھنے کی کاروائی کااختیاررکھتے ہیں ،ڈی پی اوسیدمحمدعباس کی میڈیاسے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تقریباساڑھے گیارہ بجے ریاض کالونی بہاولپورمیں قائم حسین گرلز ہاسٹل کی تیسری منزل کی اچانک چھت گری تودوسری منزل کی چھت بھی زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجہ میں دوطالبات شہلا منوردختر محمدمنور بعمری21 سالہ ماجدہ اقبال دخترمحمداقبال بعمری21 سالہ ساکنان چک نمبر172 مراد چشتیاں چھت کے ملبے کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں جبکہ دیگردوطالبات فائزہ دخترمحمداقبال عائشہ نواز دختر محمدنوازساکنان چشتیاں شدیدزخمی ہوگئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 مقامی پولیس اورڈی پی اوسیدمحمدعباس موقع پرپہنچ گئے جبکہ اے سی سٹی جن کادفترپانچ منٹ کے فاصلے پر ہے ایک گھنٹہ بعدجبکہ ڈپٹی کمشنر ظہیرانورچبہ نے موقع پرجاناگوارہ ہی نہ کیا وہاں پرموجودطالبات نے بتایاکہ اس10 مرلہ کے بوسیدہ مکان میں پچاس کے قریب طالبات مقیم ہیں چھٹی کی وجہ سے اکثرطالبات اپنے گھروں کوگئی ہوئی تھیں صرف8 طالبات موقع پرموجود تھیں جن میں سے چارطالبات محفوظ رہیں انہوں نے بتایاکہ مکان کی تیسری منزل پربہت بڑی پانی کی ٹینکی رکھی ہوئی ہیں جواکثرلیک رہتی تھی اس کی شکایت متعدد مرتبہ مالک مکان عبدالستار کوکی گئی تھی اس کے باوجودکوئی نوٹس نہ لیاگیااس موقع پرموجودہ ڈی پی اوسیدمحمدعباس نے میڈیاکوبتایاکہ شہرکے تمام ہوسٹلز کی بوسیدہ عمارتوں کاسروے کرکے رپورٹ ڈی سی اوکوبھجوادی ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ بہاولپورشہرکی درجنوں نجی عمارتوں میں مالکان نے غیرقانونی ہوسٹلز بناکرمعصوم طالبات کی زندگیوں سے کھیلواڑ شروع کررکھاہے !

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com