روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

شوگر کےمرض سے متعلق عام افواہیں؟  

صحت مند طرز زندگی سے دوری نے دنیا بھر میں لوگوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے ان میں سے ایک مرض ذیابیطس کا بھی ہے جس کے شکنجے میں لوگ تیزی سے جکڑتے جا رہے ہیں۔

تاہم ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جسے ورزش اور  وقت پر صحت مند کھانا کھا کر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔معاشرے میں شوگر سے متعلق بہت سی افواہیں ایسی بھی ہیں جس پر کان دھرنے سے ڈاکٹر منع کرتے ہیں۔ 

لوگ ذیابیطس کی وجہ چینی کو قرار دیتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، بہت سی ایسی وجوہات ہوتی ہیں جن کی وجہ سے ذیابیطس ٹائپ 2 ہوتی ہے  مثالً موٹاپا، زیادہ وزن ہونا، ورزش کا نہ کرنا اور وراثت سے ملنے والی ذیابیطس شامل ہیں۔

ایسا سمجھا جاتا ہےکہ پھلوں میں مٹھاس ہوتی ہے جو شوگر کو بڑھا سکتی ہے لیکن ایسا بلکہ نہیں ہے، مریض پھل کھا سکتے ہیں لیکن ایک خاص مقدار  میں اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کیونکہ پھلوں میں فائبر، اینٹی آکسیڈینٹ اور منرلز  پائے جاتے ہیں جو جسم کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔

ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد  زیادہ ہے، ٹائپ 2 ذیابیطس کئی جان لیوا بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے جس میں دل کا دورہ اور فالج، بصارت کی  خرابی شامل ہے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے زخم بھرنے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔

عوام میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ شوگر ایک انسان سے دوسرے انسان کو بھی لگ سکتا ہے جبکہ ایسا بلکل نہیں ہے شوگر ہاتھ لگانے سے یا جھوٹا کھانے پینے سے نہیں لگتی۔

شوگر کا مریض سمجھتا ہے کہ اگر ڈاکٹر کی جانب سے انسولین لگانے کا کہا گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اب آپ کی شوگر کنٹرول میں نہیں آسکتی۔

لیکن ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انسولین لگانے کا اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ آپ کا جسم قدرتی طور پر انسولین نہیں بنا رہا ہوتا اس لیے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے انسولین تجویز کی جاتی ہے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com