روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

شہداء پولیس ہمارے محکمہ کا فخر ہیں۔آرپی او بھاولپور رائے بابرسعید


یوتھ ویژن نیوز: آرپی او رائے بابر سعید کی ڈی پی او بہاولپور سید عباس شاہ کے ہمراہ شہداء پولیس کی فیملیز سے ملاقات۔تفصیل کیمطابق شہداء پولیس کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے پولیس کے شہداء سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کئے،ان کے بچوں سے ان کی تعلیمی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی۔آرپی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پولیس ملک و قوم کی حفاظت کیلئے دن رات ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

آپ کے والدنے ملک کی خاطر جان قربان کر کے جو عظیم قربانی دی ہے اس کا قرض ہم پوری زندگی ادا نہیں کر سکتے۔ شہداء پولیس کے ورثاء ہماری ذمہ داری ہیں، آپ کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، آپ کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور انہیں معاشرہ میں کامیاب شہری بنانا ہمارا مشن ہے۔

اس مقصد کیلئے شہداء کے بچوں کو ضلع کے بہترین سکولز صادق پبلک سکول اورآرمی پبلک سکول میں تعلیم دلوائی جا رہی ہے اور اس سلسلہ کو مزید بہتربنانے کیلئے کوشاں ہیں۔شہداء فیملیز کی ویلفیئر،ان کی ضروریات کا خیال رکھنا اور ہر خوشی غمی میں شریک ہونا ہم پر لازم ہے اور آپ ہمیں ہر خوشی وغمی میں اپنے ساتھ پائیں گے۔

آر پی او نے مزید کہا کہ میں آپ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ آپکی اپنی پولیس ہے،ہم آپ لوگوں کا ہی حصہ ہیں۔ہم آپکی خدمت،آپکے مسائل،آپ کے جان ومال کی حفاظت کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ڈی پی او بہاولپور سید عباس شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان دہشت گردی،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت سینہ سپر ہیں اور شہریوں کی حفاظت امن و سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومراورمحسن ہیں۔ہم اپنے شہداء کے لواحقین کے دکھ سکھ کے ضامن ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ وہ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے اور مزید جذبہ سے فرائض سرانجام دینے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com