روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

بہاول پورمیوزیم جنوبی پنجاب کی ثقافت کا ترجمان اور ریاست بہاول پورکی شان و شوکت کا علمبردار ہے،ڈاکڑ ابو بکر


یوتھ ویژن نیوز( ثاقب غوری سے)بہاول پور میوزیم سٹیٹ آف دی آرٹ ہے جوترقی اور جدت کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

میوزیم کو مزید اپ گریڈ کرنے اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے فعال کردار ادا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اور بہاول پور میوزیم کے بورڈ آف گورنرز کے رکن و خزانہ دار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈاکٹر ابو بکر نے آج میوزیم کی ترقیاتی سکیموں اور میوزیم گیلریز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر نے ڈاکٹر ابوبکر کو سکیم آف ڈسپلے بارے بریف کیا۔ چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے ڈائریکٹر بہاول پور محمد زبیر ربانی کی سربراہی میں میوزیم میں جاری ترقیاتی امور اور نئی گیلریوں کے مجوزہ ڈسپلے کو انتہائی تسلی بخش قراد دیتے ہوئے کہا مستقبل قریب میں بہاول پور میوزیم کا شمار بڑے عجائب گھروں میں ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں میں میوزیم بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے مزید اقدمات کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد میوزیم سیاحوں کے لیے پرکشش ترین مقام بن گیا ہے جبکہ اس کا تعلیمی،تحقیقی و معلوماتی کرادار اپنی مثال آپ ہے۔

ڈاکٹر ابو بکر نے گیلریوں کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ میوزیم جنوبی پنجاب کی ثقافت کا ترجمان اور ریاست بہاول پور کی شان و شوکت کا علمبردار ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر رشید احمد ارشد نے سر صادق محمد خان میموریل ہال و فرنٹ ایلیوشن اور آفیسر تعلقات عامہ نادیہ نورین نے ڈاکٹر ابوبکر کو میوزیم کے قیام و مقاصد اور نوادرات بارے بریفنگ دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com