روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

عمران خان نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:(واصب ابراہیم غوری سے ( چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کے لیے دیا گیا وقت ختم ہوگیا جب کہ ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب ایم این ایز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منحرف اراکین کے موصول جوابات ”نامعقول“ قرار دے کر مسترد کر دیے۔ ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی باضابطہ منظوری  دے دی گئی۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عامر کیانی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ عمران خان کی ہدایات پر منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا گیا۔

ہارس ٹریڈنگ پر اراکین کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی بھجوائے جائیں گے۔ ریفرنسز آرٹیکل 63 اے ون کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بے ضمیر اراکین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات کی، دستور اراکین پارلیمان پر صداقت و امانت کی بنیادی شرط عائد کرتا ہے، ہارس ٹریڈنگ کرنے والے اراکین نے سربراہ کی ہدایت سے کھلا انحراف کیا۔

مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ضمیر فروشی اور ہارس ٹریڈنگ کے سنگین جرم سے اراکین صادق و امین نہیں رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com