روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سندھو موسے والا کاقاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دیں گے، فیصل واؤڈا

پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دیں گے، سازش کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دینگے، سازش کرنے والوں اور منحرف ارکان پر آرٹیکل 6 لگائیں گے

فیصل واؤڈا نے کہا کہ اس وقت لڑائی عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے، عمران خان نےاپنے لوگوں کو مروانے کیلئے نہ کی، اپنے ملک کو استعمال کرنے کیلئے نہ کی، عمران خان نے جو نہ کی ہے اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی اسی لیے کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آخری بال تک لڑیں گے، عمران خان جو کریں گے وہ سب دیکھیں گے، عمران خان عدم اعتماد میں ناکام ہو بھی جاتےہیں تو عوام دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے ملک بچانے کیلئے کیا کچھ کیا ہے۔ ہم اپنےاداروں کو تگڑا کر رہے ہیں اور تگڑا کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سازش ہوتی ہے اور اپوزیشن سازش کا حصہ بن جاتی ہے، اپوزیشن نے عدلیہ، فوج کو گالیاں دیں، انہوں نے فوج کو لاہور پولیس بنانے کی پہلےبھی کوشش کی دوبارہ کرینگے، آج اپوزیشن کےپاس ایسی کیا ہوا آگئی کہ وہ تگڑے ہوگئے ہیں۔

فیصل واؤڈا نے مزید کہا کہ یہ لوگ یہاں لوٹ مارکرتے ہیں پھر بیرون ملک چلے جاتےہیں، پہلےبھی بیرون ملک بھاگے اب دوبارہ بھاگے ہوئے ہیں، چیری بلوسم کی شارٹیج ہوجائےگی یہ زبان سےبوٹ پالش کرتےہیں، اپوزیشن کامیاب ہوگئی تو4،5 مہینے کی کہانی ہے، یہ سب چور ہیں ایک دوسرے کا گریبان پکڑ رہے ہوں گے،

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے اپنی سیاست کیلئے مہاجروں کو بیچا ہے، پیپلز پارٹی والے کبھی بھی مہاجروں کے بارے میں نہیں سوچتے، ایم کیو ایم اتحادی نہ بنتی لیکن پیپلز پارٹی کا ساتھ نہ دیتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک سےکوئی نہیں آئیگایہاں ٹاؤٹ موجودہیں، سڑنےوالی مٹھائی ٹھیک مٹھائی بھی خراب کردیتی ہے، عوام ایسےلوگوں کواپنےحکمران نہ بنائیں۔

فیصل واؤڈا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی کل اہم گفتگوہوگی، مشکل وقت میں جو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ان کا کردار واضح ہے، پرانی ہی ٹیم وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہے، مجھےبھی ہدایت ہےکہ میں نےاسلام آبادمیں ہی رہناہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com