روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

سموکر کی ڈائری ! نَشرِ مکٓرر کُفرانِ نعمت

تحریر۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اسد امتیاز ابو فاطمہ
مِسٹر اینڈ مِسز اسامہ شیخ پہلے فاطمہ اسد ویلفیئر کے ہیلپنگ ہینڈز تھے اور اب ہمارے فیملی فرینڈز،تین بہت پیاری بیٹیاں ہیں انکی اور وہ بھی فاطمہ اسد کی ینگسٹ والینٹئرز ہیں،اسامہ کرانک چین سموکر ہے,ہر وقت اُسے کھانستے اور ساں کَڑیسے دیکھ کر مجھے بہت دُکھ ہوتا لیکن میرے بار بار سمجھانے کے باوجود کہ یار;اگر تو اتنا تنگ نہ ہو رہا ہوتا تو میں تجھے منع نہ کرتا پر چور اوہی جہیڑا پھڑیا جائے۔۔
باز آجا ورنہ پچھتائے گا !!
پر چُھٹتی نہیں ظالم منہ کو لگی ۔۔
تو سوچا بیس سال سموکنگ کرنے والے ڈاکٹر کی ڈائری ایک بار پھر شیئر کی جائے ۔۔
شائید کے اتر جائے تیرے دل میں میری بات~
‎خالد بھای کو گزشتہ پچیس سال سے جانتا ہوں،پہلے سگریٹ پیا کرتے تھے،شائید یہ تحریر پڑھنے والے بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہو کہ “میں بھی
‎جی بلکل
‎دو تین سال پہلے ان سے ملاقات ہوئ تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی،مجھے بڑی حیرت ہوی
‎خالد بھای آپ نے یہ کیسے کر لیا !! بڑی بات ہے
‎بس ڈاکٹر صاب پچھلے سال حج پہ گیا تھا تو کچھ ایسا ہوا کہ یکا یک ہی فیصلہ ہو گیا کہ اب بس۔۔
‎اچھا ہوا کیا خالد بھای; مجھے جاننے کا اشتیاق ہوا
‎بتانے لگے کہ میں مدینہ منورہ میں اپنے ہوٹل کے نیچے بیٹھا سگریٹ پی رہا تھا،کچھ ہی دیر میں روضہ رسول ص وسلم پہ حاضری کیلئے جانا تھا،سوچا تھا کہ جانے سے پہلے ٹوتھ برش کر کے سگریٹ کی ڈبی کمرے میں رکھ کر ہی جاؤں گا،لیکن باتوں باتوں میں یاد ہی نہ رہا اور جب روضہ اے مبارک پہ پہنچا،جیب پہ ہاتھ لگا تو سگریٹ کی ڈبی اور منہ سے سگریٹ کی بو،ڈاکٹر صاحب میری تو شرمندگی سے جان ہی نکل گئ کہ ان ہستی صلی اللہ علیہ وسلم)کے دربار پہ ایسے آ گیا ہوں جنہیں منہ کی بو پسند نہی تھی،تو ڈاکٹر صاب کفارہ یہ سوچا کہ وہیں کھڑے کھڑے نیت کی سگریٹ چھوڑنے کی اور بس۔
‎جب پچھلی دفعہ میں عمرہ کرنے گیا تو ان کی بات میرے زہن نشین تھی،چونکہ میرا خیال تھا کہ مجھ سے تو سگریٹ چھوٹنے والے نہی،گزشتہ بیس سال کی عادت تھی تو میں خاص احتیاط کرتا،مسجد نبوی جانے سے پہلے نو سموکنگ،برش اور خوشبو لگا کر
‎تو میرے ساتھ ایسا کچھ نہی ہوا۔
‎سگریٹ جاری و ساری۔۔۔۔


‎حالانکہ میں خود بھی اس عادت سے عاجز تھا،میرے پیشے کے لحاظ سے تو اور بھی دھبہ تھا
‎میرے گھر والے خاص طور پہ بچے تو بہت شرمندہ کرتے تھے خاص طور پہ مصطفی،عائشہ اور فاطمہ۔۔ اور میں ہر دفعہ ان سے وعدہ کرتا تھا کہ Next year done ✅ پکا چھوڑ دوں گا
‎پر کسی چیز کا اثر نہی ہوتا تھا مجھ پہ-حتی کہ سانس اور دل کے مریضوں کو جب سگریٹ نوشی پہ لیکچر جھاڑ رہا ہوتا تھا تو اکثر اوقات سگریٹ کی ڈبی میری جیب سے جھانک رہی ہوتی تھی
‎سموکنگ مضر صحت ہوتی تو نوے نوے سال کے سموکر بابے ہشاش بشاش لگے پھرتے ہیں اور ینگ نان سموکر ز کو ہارٹ اٹیک ہو رہے ہیں؛ جاری رکھو
‎میں روزانہ ایکسرسائیز کرتا تو ہوں،ایک سگریٹ پہلے اور پھر ایک بعد میں،سخت کوفت ہوتی کہ یار اے کی گل ہوی
‎میں کہتا تھا کہ جب میں سموکنگ چھوڑنا چاہتا ہی نہی ہوں تو چھوڑنے کی کوشش کا فائدہ؟


‎فارغ وقت میں کیا کروں گا پھر؟ بور ہو جاؤں گا،یاروں اور کزنز کی محفل (خیر سے اکثریت سموکر ) بے رونق ہو جاے گی،سیر سپاٹا میں سگریٹ ہی تو مزہ دوبالا کرتا ہے،اور پھر اگر آپ ٹینشن میں ہوں تو آپ کو سکون (دم مارو دم مٹ جاے غم 🕺)
‎بلکہ یہاں میں از راہ مزاح بتاتا چلوں ۔۔
‎کہ میں نے اپنے ایک بہت پیارے کزن جو کہ ڈاکٹر بھی ہے اور بیورو کریٹ بھی سے پوچھا ۔۔۔
‎یار تو سگریٹ چھڈن دا نئ سوچیا کدی؟؟؟
‎کہنے لگا ! اسد بھائ سوچیا سی کہ یار چھڈ دئیے کتھے مر ای نہ جائیے،پر جدوں چھڈے۔تے لگیا
‎“ ایس توں تے چنگا اے بندہ مر ای جاے یار ”
‎فیر شروع کر لیے
‎بہرحال ہونی کو کون ٹال سکتا ہے،ہو کر ہی رہتی ہے۔
‎حج ہو گیا سموکنگ چلتی رہی ۔۔۔۔۔
‎جب ہم طواف وداع کر کے حرم پاک سے واپس آ رہے تھے،میں اور میری بیگم
‎ہم سڑک پر ٹیکسی کے انتظار میں کھڑے تھے اور میرے ہاتھ میں سگریٹ تھا۔۔۔۔
‎ہم نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو اشارہ کیا۔
‎اللہ بھلا کرے باریش پاکستانی تھا،مسکراتے ہوے میری طرف دیکھا،کہنے لگا بیٹھیں بیٹھیں۔۔چلتے ہیں عزیزیہ ۔۔
‎راستے میں تعارف ہوا ۔۔
‎میں نے بتایا میں ڈاکٹر ہوں گوجرانوالہ سے۔۔
‎کہنے لگا ۔۔ !! بڑے ڈاکٹر ہونگے آپ ماشااللّہ سپشلسٹ یقیناً
‎میں نے کہا جی اللہ کا شکر ہے۔۔۔
‎پھر بیک ویو مرر میں مسکراتے ہوے میری طرف دیکھتے ہوے بھای صاب نے ایک دم باونسر مارا۔۔۔
‎ڈاکٹر صاب اگر آپ مجھے اپنا وزٹنگ کارڈ دیں،تفاخر کیساتھ اور میں آپ کے سامنے سامنے ہی اسے پھاڑ کے پھینک دوں تو آپ کو کیسا لگے گا!
‎میں ایک لمحہ سوچ کے!!
‎ظاہر ہے بہت برا لگے گا ۔۔۔۔
Exactly !!!
‎تو ڈاکٹر صاحب آپ کو اللہ نے اتنا صحتمند جسم دیا ہے ماشااللّہ ،آپ کو نہی لگتا کہ آپ سگریٹ پی کہ اس خالق کی بہترین تخلیق کی “کفران نعمت” کر رہے ہیں اس نے مسکراتے ہوے کہا۔۔۔
‎میں حلفیہ کہتا ہوں،ہو سکتا ہے کہ آپ کو میری بات جزباتی لگے،لیکن ایک لمحہ کیلئے میری imagination میں واقعی میرے پھیپھڑے آ گئے۔۔۔کیا خوبصورت کاریگری ہے میرے رب کی ۔۔
‎‏What a Beautiful Gift it is
‎اور میں کیا “کالا “ کر رہا ہوں انہیں ۔۔
‎کفران نعمت
‎آج الحمداللہ تیسرا سال ہے آخری سگریٹ پئے۔۔۔
And I feel wonderful I tell you
اللہ کی شان ہے کہ اب تو قریب کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو بیٹھنا مُشکل ہو جاتا ہے(سوچتا ہوں میں خود بھی کتنا عرصہ دوسروں کو کوفت میں ڈالتا رہا)

‎مجھے یاد ہے کہ جب یہ واقعہ گوجرانوالہ کے بڑے عالم
‎ جناب قاضی عبدالرحمن صاحب کو سنایا
‎(حج کی مبارک دینے تشریف لاے تھے)
‎تو کہنے لگے ڈاکٹر صاحب ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے،اللہ نے پہلے آپ کے اوپر بیان کردہ فارغ اوقات اور مشاغل کو سگریٹ سے کئ گناہ بہتر “چیز” سے فِل کیا اور پھر یہ سارا سبب لگایا ورنہ آپ سے سگریٹ چھوٹنے والے نہ تھے الحمد اللہ
‎اس ضمن میں،خالد بھای کو اللہ نے مدینے میں فیض دیا اور مجھے مکہ میں
‎میں نے سگریٹ کوی زیادہ جینے کیلئے نہی چھوڑے نہ ہی یہ تحریک بنی،البتہ صحت والی زندگی کی دعا ضرور ہے اللہ سے اپنے اور اپنے پڑھنے والوں کیلئے آمین
‎ہمیں بہت بہت غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کہاں کہاں زندگی میں ہم
‎ “کفران نعمت” کر رہے ہیں،
اب کوئی دِل جلا یہ نہ کہے ؛
یہ تہمت صرف سگریٹ پر ہی کیوں
عشق بھی تو مضرِ صحت ہے
او میں کوئی نیئں چھڈنا ~آآ
جاتے جاتے خوشخبری سنا دوں کہ اسامہ شیخ نے گُذشتہ دو ہفتے سے سگریٹ نہیں پئے ۔۔

The difference you can make
Old photos of Two X~Smokers

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com