افتخارعارف کی زندگی پر بنے والی دستاویزی فلم ”بارہواں کھلاڑی“ کی تقریب اجراء
یوتھ ویژن نیوز : نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے معروف شاعر، ادیب اوردانشور افتخار عارف کی علمی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افتخار عارف ایک ایسا درخشاں ستارہ ہیں جو ملک میں علم و ادب کے حوالے سے اپنا مقام رکھتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: انکل سرگم مشہور نظم "اللہ میاں”
، افتخار عارف ادب میں شجر سایہ دار کی مانند ہیں، پی ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگراموں میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں انفارمیشن سروس اکیڈمی میں معروف شاعر افتخار عارف کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم ”بارہواں کھلاڑی“ کی تقریب اجراءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان کے ذرائع ابلاغ اور علم و ادب کے رکھوالوں کا نام لیا جائے تو افتخار عارف صاحب کا نام سرفہرست ہوگا۔
افتخار عارف نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کام کا آغاز کیا، پی ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگراموں میں بھی انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ افتخار عارف ادب میں شجر سایہ دار کی مانند ہیں۔ تقریب کے شرکاءکو افتخار عارف کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم ”بارہواں کھلاڑی“ بھی دکھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قرآنک سٹڈیزاسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں والدین اوراساتذہ کی میٹنگ کا انعقاد
معروف شاعر افتخار عارف نے دستاویزی فلم میں اپنے دوستوں کی گفتگو پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی تیاری میں عائشہ اکرم کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ”بارہواں کھلاڑی“ دستاویزی فلم ممتاز شارٹ فلم میکر عائشہ اکرم نے تیار کی جس میں افتخار عارف کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا جبکہ ملک کی ممتاز علمی و ادبی شخصیات کے تاثرات بھی اس فلم میں شامل ہیں۔ یہ فلم وزارت اطلاعات و نشریات، انفارمیشن سروس اکیڈمی اور پی ٹی وی فلمز کے اشتراک سے جاری کی گئی۔