روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

ڈاکٹر کی ڈائری !سفرنامہ مظفرآباد کی بتیاں اورشام چھیاسی اِن پیر چناسی

ڈاکٹر اسد امتیاز ابو فاطمہ

جب جب میں نے اپنی گوریلی آواز کا جادو جگانے کی کوشش کی تب تب میرے دوست ثاقب سلیم مجھے فوری چُپ کرایا ؛ بے جا اوئے آرام نال شام چھیاسی گھرانے دے چشم و چراغ۔۔
آج جب مظفر آباد اور ملحقہ پیر چناسی کے لئے روانہ ہوئے تو یاد آگیا ۔۔۔
مجھے اب پہاڑوں کی لَت پڑ گئی تھی،گو آٹھویں کلاس سے جا رہا ہوں تقریباً ہر سال پہاڑوں پہ لیکن گزشتہ دو سالوں سے وہاں جانے کا زاویہ بلکل نیا تھا۔۔۔۔
Back then I used to go for thrill and excitement and now for inner peace and solitude,I m lovin it 🤩
ابھی کل میں سوچ ہی رہا تھا کہ پہاڑوں پہ نکل جاوں کہ اللہ نے شکر خورے کو شکر بھیج دی اور آفیشل انوائیٹ ہی آ گیا
Gastro Hepatitis summit
کیلئے بطور ایکسپرٹ پینلسٹ۔۔۔
یعنی کے مُفتا
ہور ایڈا میں مارکو پولو بٹ۔۔۔
گوجرنوالہ سے نکلے تو رات گئے مُظفر آباد پہنچے،پہلے بھی آ چکا تھا یہاں لیکن وہی بات کہ دیکھنے والی نظر اب اور تھی۔۔
آپ ڈائری پڑھنے والے بھی اگر کبھی زندگی میں یکسانیت محسوس کریں اور حالات بدل نہ سکیں تو اپنی نظر بدل لیں،اسے ہی برکت کہتے ہیں،آپ نوٹ کریں کہ زندگی کے معاملات کو لے کر آپ کبھی بہت پریشان ہوں کہ کیا بنے گا کیسے مینیج ہو گا سب،آپ اپنے پروردگار سے گِڑگِڑا کر دعا کرتے ہیں اور اگلی صبح آپ کو لگتا ہے کہ یار ایڈی وی گل نہی سی جتنا میں پریشان تھا اور آپ ایزی اور حوصلہ میں ہو جاتے ہیں حالانکہ معاملات ابھی ویسے کے ویسے ہی ہوتے ہیں،غور کریں صرف آپ کا انہیں دیکھنے کا اینگل بدل جاتا ہے(موٹیوشنل سپیکرز یہی کام کرتے ہیں)
ویسے اللہ توفیق دے تو دل ہی بدل لیں۔۔۔
‎بدل دے دل کی دنیا دل بدل دے
‎میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
الہی دل بدل دے دل بدل دے
اور ہاں ایک ضروری اعلان سنیں؛ شادی شدہ حضرات”مُنڈے ُمنڈے “ سیر دا پروگرام بنانا اب بند کریں،اکثر سنتا دیکھتا ہوں کہ بیوی بچے گھر بیٹھے سڑ رہے ہوتے ہیں اور جناب خود دوستوں کیساتھ سیر پہ نکلے ہوتے ہیں،مانا کہ دوست روح کی غذا ہیں پر ہر کام کی ایک عمر ایک سٹیج ہوتی ہے یار۔۔لے پھر یار ۔۔

پرل کانٹینینٹل ہوٹل کے ویو پوائنٹ سے مظفر آباد ویلی کا رات کا نظارہ آنکھوں کو خیرہ کر رہا تھا،ایسے جیسے تارے زمیں پر،پینڈووں کو لاہور کی بتیاں دیکھنے کا مشورہ دینے والوں کو مظفرآباد کی بتیاں دیکھنے کا مشورہ بھی دینا چاہئے۔۔
Simply Breath taking view
صبح صبح اٹھ کر حسین وادیوں سرسبز درختوں اور رنگ بھرے پھولوں کے دامن میں ایکسرسائز کرنا اور کسی “اوس نُکرے” لگ کر وجدان و نروان کی تلاش میرا پیشن ہے،آپ بھی ٹرائی کریں،مزہ نہ آئے تے پیسے واپس (ویسے میرے کہیڑا اپنے لگے 🤫 فوٹوز موٹیوشن کیلئے شیئر کر رہا ہوں)حتی کہ سَمٹ میں شرکت کیلئے بھی ٹریک سوٹ میں ہی پہنچ گیا(لیٹ ہو رہا تھا)
سوٹڈ بوٹڈ ڈاکٹروں کی محفل تے وِچ مِرزا یار جوگرز پائی پھرے۔
سَمٹ کے بعد کوچز میں پیر چناسی کو کوچ کیا۔۔
مظفرآباد ویلی اتنی ہائیٹ پہ نہیں بلکہ گرمیوں میں تو یہاں گرمی ہوتی ہے یہی موسم بیسٹ ہے یہاں آنے کا لیکن مظفرآباد سے صرف ایک گھنٹہ کی مُسافت پہ نان سٹاپ چڑھائی،آٹھ ہزار فیٹ کی بلندی پہ یخ بستہ برف میں ڈھکے پیر چناسی کے پہاڑ
Unbelievable….
وہاں پہنچ کر بیوی بچوں نے برف پہ خوب ہلا گُلا کیا
اور فوٹوگرافی دا تے نہ ای پُچھو 😬 اب ادھر،اب ایسے اب میری اکیلی کی،اب سب کی اکٹھے،اب سیلفی،او مائی گاڈ یہ کتنی خوبصورت جگہ ہے یہاں تو فوٹو لی ہی نہیں،ادھر ویڈیو ہونی چاہئے۔۔
یہ کیا سلومو میں بنانی تھی۔— اب دوبارہ

برفیلی ہواؤں میں اوپن ایئر HiTea نے مزہ دوبالا کر دیا،گرم گرم چائے اور پکوڑے واہ بھئی واہ مزہ آ گیا (سڑانے کا ڈائری پڑھنے والوں کو ۔۔۔)
واپسی پہ راستے میں Islam 360 app پہ سورہ ابراہیم سُنی المشری کی دل سوز تلاوت اور دعا جو ہم ہر نماز میں پڑھتے ہیں ۔۔
رَبِّ اجۡعَلۡنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ٭ۖ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلۡ دُعَآءِ ﴿۴۰﴾
اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اولاد سے بھی اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما ۔
آمین یا رب العالمین ۔۔۔

لوگ اکثر پوچھتے ہیں ڈاکٹر صاحب آ پ اتنی مصروفیت میں لمبی لمبی ڈائری کیسے لکھ لیتے ہیں تو عزیزانِ من فجر کے بعد ✌️جیسا کہ ابھی۔۔اللہ کی شان ہے اور ڈاکٹر کی ڈائری اب میری پہچان بنتی جارہی ہے،ابھی کل رات ہی میوزک کنسرٹ کے ہنگامہ سے باہر بیٹھا تھا کہ ایبٹ آباد سے ینگ گریس فُل نوجوان ایسوسیٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر میر جلال صاحب نے پہچان کر بہت پروٹوکول دیا 🙏۔۔۔
سات بج رہے ہیں ایکسرسائیز کیلئے نکلتا ہوں اور ہاں بتانا تھا کہ واپسی پہ کشمیر واٹر فال پہ رُکنا ہے،ایک بار پھر چائے پکوڑے (سب کہو ماشااللہ۔۔
آآ ۔۔نظر لگ جاتی ہے پائی)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com